نوٹ بندی کے خلاف سب سے زیادہ تنقید کرنے والی مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ
ممتا بنرجی نے نوٹ بندی کے موضوع پر ایک کتاب نوٹ کوتھا تصنیف
کی ہے ۔جو وزیر اعلیٰ کی دیگر 6کتابوں کے ساتھ کلکتہ میں جاری بین الاقوامی
کتاب میں میلہ میں ریلیز کیا جائے گا۔نوٹ کوتھا (روپیہ کہاں ہے) نامی کتاب میں وزیرا عظم مودی کے
ذریعہ 8نومبر کو500اور ہزار روپے کے نوٹوں پر پابندی عاید کیے جانے بعد کے
حالات اور وزیر اعلیٰ کی جد و جہد کی تفصیلات کا ذکر ہے ۔